تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:21

عراق میں بم دھماکوں اورمختلف واقعات میں 63 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد… عراق میں بم دھماکوں اورمختلف واقعات میں 63 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ بغداد کے علاقوں امین،صدر شہر اور جہاد ڈسٹرکٹ میں تین کار بم دھماکوں میں 15 افراد مارے گئے۔ شہرمیں مختلف پْرتشدد کارروائیوں میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔موصل شہرمیں دو خودکش کار بم دھماکوں میں 22 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہلاک ہونے والوں میں 14سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔شمالی عراق میں یکے بعد دیگرے 11 بم حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اوردیگر 11 زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.