تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:2

امریکی راز فاش کرنیوالے اسنوڈن واپس امریکا جانے پر آمادہ

جیو نیوز - ماسکو…امریکی راز فاش کرکے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے جلا وطن سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن روس سے واپس امریکا جانے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ ماسکو میں امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ایڈورڈ اسنوڈن نے بتایاکہ ان کے روسی حکومت سے کوئی تعلقات نہیں ،وہ کبھی روسی صدر سے نہیں ملے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کی حکومت انہیں نہ مدد فراہم کرتی ہے اور نہ ہی رقم دیتی ہے، وہ جاسوس نہیں ہیں۔ اسنوڈن نے کہا کہ امریکی آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی، ان کے پاس امریکی جاسوس ادارے کے خفیہ راز افشاکرنے سے سوا کوئی چارا نہیں تھا، اگر وہ کہیں اور جانا چاہیں گے تو وہ ملک امریکا ہی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.