تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:52

بھارت : اترپردیش میں 2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی ریاست اترپردیش میں دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار اور چار مشتبہ ملزموں کی تلاش جاری ہے،سازش کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 14 اور 15 سال کی دونوں دلت لڑکیاں رشتے دار تھیں۔ منگل کی صبح دونوں گھر سے نکلی تھیں کہ لاپتہ ہوگئیں ۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لاپتہ ہوتے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اگلی صبح دونوں لڑکیوں کی لاشیں گاوں کے ایک درخت سے لٹکتی ملیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار اور چار مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔بھارت میں خواتین خصوصا نچلی ذات کی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.