1 جون 2014
وقت اشاعت: 13:53
ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی
جیو نیوز - تہران…ایران میں اپوزیشن سے منسلک گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی خبرایجنسی کیمطابق غلام رضاخوسراوی کا تعلق مجاہدینِ خلق تنظیم سے تھا۔انھیں 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ملک کی فوجی تنصیبات کی تصاویرمجاہدین خلق کوفراہم کیں اور اس تنظیم میں بھرتی کے عمل اور مالی امداد کے لیے معاونت کی۔یہ تنظیم ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ خوسراوی کو 1997 میں حراست میں لیاگیاتھا۔