تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 18:24

یہودیوں کے عجائب گھر میں فائرنگ کاملزم فرانسیسی شہر مارسیلی سے گرفتار

جیو نیوز - بر سلز…بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مبینہ حملہ آور کو جمعہ کے روز فرانس کے شہر مارسیلی سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل اور ہینڈ گن بھی برآمد ہوئی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کے شام کے شدت پسندوں سے تعلق ہونیکاشبہ ہے، بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 24 مئی کو یہودیوں کے عجائب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.