2 جون 2014
وقت اشاعت: 10:23
تھائی لینڈ :فوج نے اہم اداروں کے ساتھ شہری اداروں کا نظام بھی سنبھال لیا
جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعدفوج نے اہم اداروں کے ساتھ شہری اداروں کا نظام بھی سنبھال لیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فوج کے جوان شہری علاقوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔جن ہاتھوں میں بندوقیں ہوتی ہیں ، وہی ہاتھ اب سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی جھاڑو تھامے دھلائی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔کچھ شہریوں کا خیال ہے کہ ملک کے موجودہ فوجی حکمرانوں کو موقع دیاجائے تاکہ وہ اصلاحات کوقائم کرسکیں۔