تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 11:14

شا م :صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے

جیو نیوز - دمشق… شا م میں صدارتی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق7 بجے ہوا۔ وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً 1کروڑ 50لاکھ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ صدر بشارلاسد کو انتخابات میں دو غیر معروف حریفوں کا سامنا ہے،جن کی انتخاب میں حصہ لینے کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے۔ توقع ہے کہ بشار الاسد تیسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوجائیں گیے۔شام میں تین سالہ خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ 60 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.