تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 7:4

مصرمیں سابق آرمی چیف عبدالفتاح سیسی صدر منتخب، حامیوں کا جشن

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے صدارتی انتخابات میں عبدالفتاح السیسی کی جیت کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ قاہرہ کے تحریر چوک پر السیسی کے ہزاروں حامیوں نے جشن منایا۔مصر کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج سننے کے لیے عبدالفتاح السیسی کے ہزاروں حامی قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع تھے۔ کامیابی کا اعلان سنتے ہی السیسی کے حامیوں نے جشن منا کر خوشی کا اظہار کیا۔ صدارتی انتخاب میں عبدالفتاح السیسی اور حمدین صباحی مد مقابل تھے۔ سرکاری نتائج کے مطابق مصری فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی کو تقریباً 97 فیصد ووٹ ملے۔ انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 47 فیصد کے قریب رہی۔ 5کروڑ 40لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.