تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:1

دہلی: جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

جیو نیوز - دہلی........دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بلند ہوگئے۔طلبہ نے بھارت مخالف مظاہرہ کیا اورنعرے بھی لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں افضل گورو اور مقبول بھٹ کی پھانسی کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود تقریب منعقد کی گئی ۔ یونی ورسٹی میں’افضل گورو اور مقبول بھٹ کے عدالتی قتل‘کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے گئے اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے احتجاجی مارچ کی دعوت بھی دی گئی۔

طلبہ کے مظاہرے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر مشرقی دہلی کے ایم پی گری مہیش نے حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بلا اجازت تقریب کے انعقاد پر جواہر لال نہرو یونی ورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ’تادیبی‘ انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.