تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:42

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

جیو نیوز - کراچی.... رفیق مانگٹ.... دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بلند ہوگئے، طلباءنے بھارت مخالف مظاہرہ کیا اورنعرے لگائے، جس پر مشرقی دہلی کے ایم پی اور بی جے پی کے قومی سیکریٹری گری مہیش غصے سے بپھر گئے اور انہوںنے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، انسانی وسائل کی وزیر سمرتی ایرانی اور دہلی پولیس کمشنر باسی سے ایک خط میں ان طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی ٹی وی’ژی نیوز‘ کے مطابق گری مہیش نے خط میں لکھا کہ یونی ورسٹی میں بھارت مخالف سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ ان طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ایم پی اے نے راجناتھ سنگھ سے درخواست کی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے تنظیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی کو ہدایات دی جائیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے ان وزراءسے یونی ورسٹی میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے جنوبی دہلی آفس میں اس کی شکایت درج کرائیں گے۔

طلباءتنظیمیں پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گورو کی پھانسی کے خلاف کیمپس میں ایک تقریب کرنا چاہتی تھیں،جس کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی اس کے باوجود تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس پرجواہر لال نہرو یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس میںتقریب کے انعقاد پر ’تادیبی‘ انکوائری کا حکم دے دیا۔ انتظامیہ نے اس پروگرام کا اجازت نامہ اس بنیاد پر منسوخ کردیا کہ ملک کی تقسیم کی بات’قومی‘ نہیں ہو سکتی۔

اس ایونٹ کے منتظمین نے یونی ورسٹی میں’افضل گورو اور مقبول بھٹ کے عدالتی قتل‘کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے تھے اور کشمیر ی عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے احتجاجی مارچ میںجمع ہونے کی دعوت دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.