3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:55
امریکا میں پولیس اہلکار کو قتل خطا کا مجرم قرار دیدیا گیا
جیو نیوز - نیویارک........ امریکا میں ایک پولیس اہلکار کو قتل خطا کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔
اس حوالے سے امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ نیو یارک کے اس پولیس اہلکار پر ثابت ہو گیا ہے کہ اس نے ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی کو نشانہ بنایا تھا۔ سزا کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔ یہ واقعہ نومبر 2014ء کو نیو یارک کے علاقے بروکلین میں پیش آیا تھا۔
اس 28سالہ پولیس افسر کو 15 سال جیل بھی ہو سکتی ہے۔ امریکا میں گزشتہ برسوں کے دوران پولیس کی جانب سے سیاہ فام شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہوتے رہے ہیں۔