تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:59

عربوں نے روس کی بجائے مغرب پر اعتبار کرکے غلطی کی، بحرینی اخبار

جیو نیوز - منامہ......... بحرین کے شاہ حماد بن عیسٰی الخلیفہ کا دورہ روس اور صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ مذاکرات نہ صرف بحرین بلکہ پورے مشرق وسطٰی کے لیے تزویری اہمیت رکھتے ہیں۔

بحرین کے اخبار الخلیج نے اپنے اداریے میں اس پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ عرب ملکوں نے امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کے ساتھ بہت سے شعبوں بشمول معیشت، سیاست اور عسکری میدانوں میں تعلقات کو ترقی دے کر ناقابل تلافی تزویری غلطی کی ہے۔

مغربی اتحادیوں نے ہمارے ملکوں میں ابتری پھیلانے سازش تیار کی ہے۔ان کی کوشش ہے کہ وہ ہماری حکومتوں کو سرنگوں کریں، وہ ایسی فرقہ وار قوتوں کی مدد کر رہے ہیں جو ہمارے ملکوں میں حکومتوں کے تختے الٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اخبار نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عرب ممالک اپنی غلطی تسلیم کریں اور روس اور چین جیسی بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں۔

ماسکو کی پالیسی مشرق وسطی کے مفاد میں ہے ۔ روس عرب ملکوں کے موقف کی قدر کرتا ہے، وہ جائز حکومتوں کے تختے الٹنے اور مغرب کی جانب سے جمہوریت مسلط کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.