تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:48

کرس کرسٹی صدارتی امیدوار کے انتخاب کی دوڑ سے باہر

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکی صدارتی امید وار کی انتخابی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے کرس کرسٹی نے نیو ہیمپشائر میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مقابلے سے باہر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے نیو ہیمشائر میں زبردست مہم چلائی تھی اور اس پر کافی پیسہ خرچ کیا لیکن پھر بھی وہ چھٹے نمبر پر رہے تھے۔ کارلی فیورنا نے آئیوا اور نیو ہیمپشائر میں ناکامیوں کے بعد اس مقابلے سے باہر ہونے کے اعلان کیا تھا اور کرسٹی ریپبلکن پارٹی کے ایسے دوسرے شخص ہیں جنہوں نے صدراتی امیدوار کے انتخاب سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے مہم کے دوران جن مباحثوں میں کرسٹی نے شرکت کی ان کی کافی تعریف کی گئی تھی ۔ کرسٹی کے باہر ہونے سے اوہائیو کے گورنر جان کیشی اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جو صدارتی امیدوار کے لیے انتخابی مہم میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.