تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:19

افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر اسلام آباد سے اغوا

جیو نیوز - اسلام آباد......افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر فیض اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات کے سابق گورنر فیض اللہ کو سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا۔

افغان سفارت خانے کے پروٹوکول افسر کی جانب سے کوہسار پو لیس کو دی گئی درخواست کے مطابق سابق گورنر کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ سابق گورنر ہرات سیکٹر ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.