تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:48

ویلنٹائن ڈے:روسی بے وفائی اور ہم جنس پرستی کے سخت خلاف ہیں

جیو نیوز - ماسکو.....پچھلے 25 سالوں سے روسی شہری باقاعدگی سے بے وفائی اور ہم جنس پرستی کے خلاف رائے دیتے آ رہے ہیں۔ یہ بات ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کرائی گئی رائے شماری سے سامنے آئی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق رائے شماری کے نتائج کے مطابق 71 فی صد روسی شہری سمجھتے ہیں کہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنا غلط ہے جبکہ 20 فی صد بے وفائی کو برا نہیں سمجھتے۔

81 فی صد رائے دہندگان نے ہم جنس پرستی کے خلاف رائے دی اور 12 فی صد لوگوں نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.