5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:28
راشٹریہ جنتا دل کےرکن اسمبلی پربچی سے زیادتی کا الزام
جیو نیوز - نئی دلی ........ریاست بہار میں بچی سے زیادتی کے الزام پر بھارتی رکن اسمبلی راج بلاب کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔رکن اسمبلی کا تعلق راشٹریہ جنتا دل سے ہے۔
پولیس کے مطابق بچی نے ملزم کی شناخت تصویر سے کی ،پولیس نے بچی کے اغوا اور زیادتی کے الزام پر رکن اسمبلی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،اور تحقیقات کیلئے 2رکنی فارنزک ٹیم نالند ا پہنچ گئی ہے۔
راج بلاب اس سے قبل بھی کئی مقدموں میں ملوث رہ چکےہیں۔