6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:26
محکمہ خارجہ نے ہیلری کی 551 نئی ای میلزجاری کر دیں
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی محکمہ خارجہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہیلری کلنٹن کی 551 نئی ای میلزجاری کر دیں، ان میں سے 15 فیصد ای میلز خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے صدارتی امیداوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی 551 نئی ای میلز جاری کر دی گئی ہیں، جن میں سے 15 فیصد ای میلز خفیہ معلومات کے حوالے سے ہیں۔
یہ ای میل امریکی عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد جاری کی گئیں۔ امریکی محکمہ خارجہ 29فروری تک ہیلری کلنٹن کی تمام55ہزار کے قریب ای میلز جاری کر دے گا۔ ہلیری کلنٹن کی جانب سے بطور وزیر خارجہ سرکاری معلومات ذاتی ای میل سرور کے ذریعے بھیجنے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔