تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:30

عراق پر فوج کشی بڑی غلطی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ

جیو نیوز - واشنگٹن .......... امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی دوڑ میں شامل اہم امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر فوجی کارروائی کو ایک بڑی غلط قرار دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز سی بی ایس ٹیلی ویژن پر ایک مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 الیون کے بعد عراق میں فوجی کارروائی کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جارج بش نے ایک غلطی کی ہے ، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن یہ ایک بڑی غلط تھی کیونکہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جبکہ یہ بات جھوٹ تھی۔

انہوں نے جارج بش کے دور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت رہے۔ ان حملوں میں میرے کئی قریبی دوست مارے گئے۔ مباحثے کے دوران جارج بش کے بھائی جیب بش مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیمار اور تھکا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ان کے خاندان پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنی والدہ باربرا بش پر ٹرمپ کی تنقید پر خفگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی والدہ کمزور نہیں بلکہ طاقتور خاتون تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.