تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:2

سیاسی حل نہ نکلا تو بشارالاسد کو زبردستی ہٹانا پڑے گا،سعودی عرب

جیو نیوز - واشنگٹن.........سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کی صورت میں شام کے صدر بشار الاسد کو زبردستی اقتدار سے ہٹانا پڑے گا،اس میں کوئی شک نہیں کہ بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔

عادل الجبیر نے امریکی ٹی وی سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام میں سیاسی عمل میں ناکامی کی صورتمیں بشارالاسد کو طاقت کے ذریعے ہٹانا ہوگا۔ وہ یا تو سیاسی عمل کے نتیجے میں چلے جائیں گے یا پھر انہیں زبردستی اقتدار سے ہٹایا جائے گا۔

عادل الجبیر نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بشارالاسد کمزور ہیں اور وہ ختم ہوگئے ہیں۔انکاکہنا تھاکہ سعودی عرب شام میں لڑائی کے لیے زمینی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے،لیکن صرف امریکا کی قیادت میں اتحاد کے حصے کے طور پر ایسا کریگا،ہماری خواہش ہے کہ شام میں سیاسی عمل کام کرتا رہے ،لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسکی وجہ شامی حکومت اور اسکے اتحادی ہونگے اور اس صورت میں بشارالاسد کو طاقت کے ذریعے ہٹانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.