تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:51

امریکا: ساحلی علاقوںمیںشدید سردی،درجہ حرارت منفی 37ریکارڈ

جیو نیوز - نیویارک .....امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے انتہائی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،درجہ حرارت منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔

نیو یارک کے میئر نے شہریوں کو گھرو ں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دیں،بوسٹن، نیویارک، بالٹی مور جیسے شہروں میں انتہائی کم درجہ حرارت اور شدید سرد ہواؤں کی وجہ سے زیادہ دیر تک گھروں سے باہر رہنا خطرناک ہو گیا ہے جبکہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت انتہائی کم ہو گیا ہے اور درجہ حرارت منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پینسلوینیا کی شاہراہ پر فلاڈیلفیا کے قریب ہوئے ایک حادثے کی وجہ بھی شدید برفباری کو قرار دیا جارہا ہے، جس میں 50 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی انتہائی شدید لہر کے پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ منگل تک درجہ حرارت میں ایک درجے تک بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.