6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:38
یمن: فضائی کارروائی میں 5 افراد ہلاک، 10 زخمی
جیو نیوز - صنعاء…یمن میں فضائی کارروائی کے دوران، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یمن کے تاریخی شمال مشرقی شہر Kawkaban میں سعودی عر ب کے فضائی حملے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
سعودی کارروائی کے بعد شہریوں نے مزید فضائی حملوں سے بچنے کے لئے محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے ۔