تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:4

30برس بعد دنیا کی نصف آبادی بے روزگار ہو جائے گی

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک....تیس سال کے بعد دنیا کی نصف آبادی روبوٹوں کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو جائے گی۔

روسی خبرساں ادرے کے مطابق امریکی سائنسدان موشے وارڈی نے کہا کہ تقریباً 30 سال بعد دنیا کی آدھی آبادی روزگار سے محروم ہو جائے گی کیوں کہ ان کی جگہ روبوٹ لے لیں گے۔

سائنسدان کے بقول جلد ہی روبوٹ انسانوں کی طرح حتی کہ ان سے بہتر ہم کام کرنے کے قابل ہوں گے۔موشے وارڈی نے کہا کہ مستقبل قریب میں روبوٹ دنیا کے تمام مقبول پیشوں کا کام کرنا سیکھ لیں گے۔

روبوٹ کی اہم خوبی یہ ہے کہ وہ ہر کام کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں، انہیں تنخواہ، پینشن وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔حال ہی میں امریکی سائنسدانوں نے روبوٹوں کو انسانی اخلاقیت کے بنیادی اصول سکھانے کا طریقہ ایجاد کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.