تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:18

کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....کلاشنکوف کے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق کلاشنکوف کمپنی میں تیار کی جانے والی بندوقوں کے تجرباتی نمونوں کے لئے پرزے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے جانے لگے ہیں۔

کلاشنکوف کمپنی کے نمائندوں کے بقول تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پرزے بندوقوں، پستولوں وغیرہ کے تجرباتی نمونوں میں استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ ان میں کی جانے والی تکنیکی تبدیلیوں کو آزمایا جا سکے۔

اس کے باوجود ایسی تجرباتی بندوقوں سے عام بندوقوں کی طرح گولی چلائی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.