تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:24

اسپین ، صوبائی رکن پارلیمنٹ سائیکل کی ٹکرسے ہلاک

جیو نیوز - بارسلونا....شفقت علی رضا .... صوبہ کاتالونیاکی سماجی تنظیم’ اومنیوم کلچرل‘ کی سابق صدر اور’ جنتس پل سی اتحاد‘ کی رکن صوبائی اسمبلی، موریال کاسالس بارسلونا کے اسپتال میں چل بسیں۔

ستر سال کی عمر پانے والی کاسالس ،بارسلونا میںایک سائیکل سوار سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پرجا گری تھیں۔ سر اور جسم میں اندرونی چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں فوری طور پراہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

کاسالس اکنامکس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بائیں بازو کی 'جماعت’ آئی سی وی ‘ میں شامل ہوئی تھیں۔

وہ آتونامو یونیورسٹی بارسلونا میں بطور پروفیسر بھی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ 2010 میں انہیں اومینیم کلچرل کی صدر منتخب کیا گیا۔

کاسالس کی وفات پر کاتالونیاکے تمام سیاسی رہنمائوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.