تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:48

اسرائیلی بائیکاٹ کو جرم قراردینے کا قانون،کئی ادارےقابل گرفت

جیو نیوز - لندن.........برطانوی حکومت نے پارلیمنٹ کے ذریعے ایک نیا قانون منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں جس کے تحت حکومتی امداد کے تحت چلنے والے اداروں، تیار ہونے والی مصنوعات، سروسز اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جرم قرار دیا جائے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کی منظوری کے بعد اس کی گرفت میں مقامی کونسلیں، پبلک ادارے حتیٰ کہ جامعات بھی آسکتی ہیں۔برطانوی حکومت کی جانب سے متنازع قانون کی منظوری کی کوششوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نوعیت کے’آمرانہ‘ قوانین سے ملک میں جمہوری آزادیوں پر کاری ضرب لگے گی۔

برطانیہ کی لیبرپارٹی کے ترجمان نے حکومتی امداد سے چلنے والے اداروں اور اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کو جمہوری آزادیوں کی نفی قراردیا ہے کیونکہ اس قانون کی منظوری کے بعد اس کی زد میں مقامی کونسلیں اور غیر سرکاری ادارے بھی آئیں گے جس کے نتیجے میں جمہوری آزادیوں پرضرب لگے گی، نیز اس نوعیت کے قوانین کی منظوری اخلاقی اعتبارسے بھی درست نہیں اور انہیں غیراخلاقی قرار دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.