تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:4

لیبیا میں متحدہ حکومت کے قیام میں دیر نہ کی جائے، عالمی برادری

جیو نیوز - نیویارک.........عالمی برداری نے زور دیا ہے کہ شورش زدہ ملک لیبیا میں متحدہ حکومت کی تشکیل میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شریک جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لیبیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں پائیدار امن کی خاطر یورپ ہر ممکن مد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کی اقتدار سےعلیحدگی کے بعد سے یہ شمالی افریقی ملک بحران کا شکار ہے، جس کی وجہ سے وہاں داعش کو پنپنے کا موقع بھی مل چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.