8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:24
’’بھارت میں پیدا ہونے پر شرمندگی ہے‘‘، جج مدراس ہائیکورٹ
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت میں مدراس ہائی کورٹ کے دلت جج سی ایس کارنن نے کہا ہے کہ انہیں بھارت میں پیدا ہونے پرشرمندگی ہے، ایسے ملک میں جانا چاہتا ہوں جہاں ذات پات کی تقسیم نہ ہو۔
بھارت میں جج بھی ذات پات کی تقسیم اور غیرمساوی سلوک کا نشانہ بننے لگے، تبادلے پرناخوش مدراس ہائی کورٹ کے جج جسٹس سی ایس کارنن کا کہنا ہے کہ انہیں دلت ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں پیدا ہونے پر شرمندگی ہے ایسے ملک جانا چاہتا ہوں جہاں عدم مساوات نہ ہو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے چیف جسٹس بھارت ٹی ایس ٹھاکر نے مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس کارنن کا بلاجواز تبادلہ کرکے انہیں کولکتہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کردیا تھا۔