تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:18

پلواما میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر کشمیرکونسل کی مذمت

جیو نیوز - پیرس...رضا چوہدری....چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضاسید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامامیں بھارتی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں دوکشمیری نوجوانوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دانش رشیداورخاتون طالبہ شائستہ حمید اتوار کو پلواماضلع کے علاقے کاکاپورہ میں ایک مظاہرے پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے دوران شہیدہوگئے تھے۔

جنگ سے گفتگو میں علی رضاسید نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔ بھارتی فوجی کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔یہ صورتحال مہذب دنیاکے لیے انتہائی افسوس ہونی چاہیے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت ہٹ دھرمی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دینے سے انکاری ہے اور وہ اس حق کو ظلم و جبر کے ذریعے دباناچاہتاہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرکی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیں۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ کونسل مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا۔ یہ جدوجہد ایک دن اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.