9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:22
صومالیہ میں کوئی امریکی ڈرون گر کر تباہ نہیں ہوا،پنٹاگون
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے صومالیہ میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تردید کی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کے افریقہ میں تمام اثاثے محفوظ ہیں ، اور ہمیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ الشباب کی حامی ویب سائٹس پریہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی ڈرون جس پر چھ میزائل نصب تھے غیدو کے علاقے میں باغیوں کے زیر قبضہ شاندار نامی گاؤں میں گرگیا ہے۔
شدت پسندوں نے اپنے مقامی ریڈیو اسٹیشن پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اس ڈرون کو ایک محفوظ مقام کی جانب منتقل کر دیا ہے۔