تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:38

چار اسٹیلتھ طیارے جنو بی کورین ایئر بیس پر تعینات

جیو نیوز - سیؤل ........ امریکا کے 4 ایف 22 سٹیلتھ طیاروں نے جنوبی کوریا میں پروازیں کیں اور انہیں دارلحکومت سیؤل میں واقع ایئر بیس کے قریب تعینات کر دیا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان طیاروں کی تعیناتی کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے بعد قوت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ریڈار پر نظر نہ آنے والے ان طیاروں کے ساتھ 8 اور امریکی اور جنوبی کورین لڑاکا طیاروں نے بھی پروازیں کیں اورشمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع شہر پیونگ ٹیک کے اوسان ایئر بیس پر اترے۔

امریکی ساتویں ایئر فورس کے کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مشن امریکا اور جنوبی کوریا کے اتحاد کی قوت کو ظاہر کرتا ہے اور دونوں ملک جزیرہ نما کوریا میں استحکام برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی کوریا کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.