11 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:40
مالی ضابطگیاں ،سابق فرانسیسی صدر سرکوزی شامل تفتیش
جیو نیوز - پیرس......فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو دو ہزار بارہ کی الیکشن مہم میں مالی بے ضابطگیوں کے اسکینڈل میں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ۔
سرکاری وکیل کے مطابق نکولس سرکوزی سے پیرس فنانشل پراسیکیوٹر کے دفتر میں دن بھر پوچھ گچھ کی گئی ۔ مجسٹریٹس نے سابق صدر سے ایک امیدوار کے لیے مشتبہ طور پر غیر قانونی طریقے سے مہم چلانے اور انتخابی اخراجات کی قانونی حدود تجاوز کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ اکسٹھ سالہ نکولس سرکوزی اس اسکینڈل میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں ۔سرکوزی سمیت اُن کی پارٹی کے چار اہم افراد بھی تفتیش میں شامل ہیں ۔