تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:50

جواہر لعل یونیورسٹی طلبہ کی حمایت پربی جے پی رہنما راہول گاندھی پر برس پڑے

جیو نیوز - دہلی......دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی حمایت کرنے پربی جے پی کے رہنما راہول گاندھی پر بھڑک اٹھے۔ کانگریس کے نائب صدرکو غدار قرار دے کر سزا بھی تجویز کر دی ۔

بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء سے کانگریس کےنائب صدر راہول گاندھی اظہار یکجہتی کرنے پہنچے تو حکمراں جماعت بی جے پی کو آگ لگ گئی۔

بی جے پی کے رہنماکیلاش چوہدری نے یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت کرنے پر راہول گاندھی کوغدار قرار دے دیا،بولے اس فعل پر راہول گاندھی کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے یا گولی مار دی جائے۔

کیلاش چوہدری نے کہا کہ جہاں بھارت کی مخالفت اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگتے ہیں راہول گاندھی وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی تنازع پر بیان دینےپر راہول کے خلاف الہٰ آبادکورٹ میں مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ”پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگانے پر 8طلبا کو نکال دیا گیا تھا جبکہ طلباء یونین کے صدر کنہیا کمارحراست میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.