تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:35

شام میں نوفلائی زون کے لیے یہ وقت مناسب نہیں، اتحادی ترجمان

جیو نیوز - دمشق ......... شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد ”داعش“ کی سرکوبی میں مصروف امریکا کی قیادت میں عالمی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ موجودہ وقت شمالی شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے مناسب نہیں ہے۔

داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹف وارن نے ’الحدث‘ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شمالی شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے بھاری فوجی نفری اور فوجی سامان کی علاقے میں منتقلی کی ضرورت پڑے گی جو کہ عملا فی الحال مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں کرد جنگجو روسی یا شامی فوج کے منصوبے پرعمل پیرا نہیں بلکہ ان کی توجہ صرف کردی علاقوں پر مرکوز ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرنل وارن نے کہا کہ عالمی اتحاد ان جنگجو گروپوں کی حمایت کرے گا جو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا عالمی اتحاد شمالی شام میں نو فلائی زون کے قیام کے لیے کیا موقف رکھتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ نو فلائی زون کے قیام کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور فوجی سامان علاقے میں منتقل کرنا ہو گا جو کہ عملاً مشکل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.