تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:49

پٹھان کوٹ حملہ:پاکستان تحقیقات میں سنجیدگی نہیں،بھارت

جیو نیوز - نئی دہلی..........بھارتی وزیر دفاع وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا، اگر کوئی ہمارے مفادات کو نقصان پہنچائے گا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دیں گے ،پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات کیلئے تاحال کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں وزیردفاع منوہر پریکر نے کہاکہ اگر کوئی سونے کا ڈرامہ کررہا ہے تو پھر تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا۔ جعلی شناخت اور ان نمبروں کا رجسٹر نہ ہونا بھی ملی بھگت کی جانب ہی اشارہ کرتا ہے۔ آپ کو تحقیقات کرنا ہوں گی کہ انھیں یہ غیر رجسٹر نمبر کس نے فراہم کیے۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے پٹھان کوٹ بیس میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پربھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی بھی درخواست کے حوالے سے آگاہ نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک ایئربیس اور دفاعی تنصیبات کا تعلق ہے وہاں وزارت دفاع کی اجازت کے بغیر کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.