تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:5

پیرو میں شدید بارش، 25 افراد زخمی،درجنوں مکانات تباہ

جیو نیوز - لیما........جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں گھر کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وسطی پیرو کا ضلع پمپا ہرموسا سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے سڑک کا 12 کلومیٹر حصہ بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بارشوں سے دور دراز گاؤں کا رابطہ ملک کے دوسرے حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ بارش اور طوفان سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.