تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:25

سرینگر،مظاہر ے کے دوران ایک بار پھر پاکستانی پرچم کی جھلک

جیو نیوز - سری نگر......سرینگرمیںافضل گرو کی برسی پر کئے گئے مظاہرے کے دوران ایک بار پھر پاکستانی پرچم کی جھلک نظر آئی جب کہ افضل گرو کی برسی پر ایونٹ منعقد کرنے پر مظاہرین نے دلی یونیورسٹی کے طلبہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سرینگر میں جامع مسجد کے باہر آج ہونے والے مظاہرے کے دوران کشمیری شخص کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم نظر آیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شکریہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سیاہ بینر بھی اٹھارکھے تھے۔

مظاہرے کو روکنے پر پولیس کی کشمیری نوجوانوں سے جھڑپیں ہوئیں اور علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔کشمیری نوجوان دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے،

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.