تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:21

بیلجیئم حکومت کی جانب سے 80پیش اماموں کیلئے 3.3ملین یورو مختص

جیو نیوز - برسلز......خالد حمید فاروقی......بیلجیئم کی وفاقی حکومت نے مساجد کے 80پیش اماموں کو تنخواہ دینے کیلئے 3.3ملین یورو کی رقم مختص کی ہے، اس رقم کا مقصد ان مساجد کی مدد کرنا ہے جو اسلام کا معتدل پیغام لوگوں تک پہنچاتی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اس سے مذہبی دہشت گردی اور نوجوانوں میں دہشت گردی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

بیلجیئم کے ولندیزی علاقوں میں بہت ہی کم مساجد کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا لیکن اب حکومت سرکاری سطح پر مساجد کو تسلیم کر رہی ہے ۔

ولندیزی علاقوں میں 50نئی مساجد کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، نئی پالیسی کا مقصد اسلام کو بیلجیئم کا ایک سرکاری مذہب بنانے کے ساتھ اس کو مغربی معاشرے سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔

وفاقی حکومت کی موجود پالیسی کو سوشلسٹس، لبرلز، کرسچن ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے۔ یہ تینوں جماعتیں مسلمان نوجوانوں میں انتہا پسندی کے خاتمے کی خواہاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.