تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:19

بلجیم اسلام کا اعتدال پسند پیغام پھیلانے کیلئے 33 لاکھ خرچ کریگا

جیو نیوز - برسلز..........بیلجیم کی حکومت اسلام کا اعتدال پسند پیغام پھیلانے کے لئے 33 لاکھ یوروز خرچ کرے گی۔

برسلز میں مساجد کے 80 پیش اماموں کو تنخواہ دینے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 33 لاکھ یوروز کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس رقم کا مقصد ان مساجد کی مدد کرنا ہے جو اسلام کا معتدل پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہیں ۔

اس عمل سے دہشت گردی اور نوجوانوں میں دہشت گردی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بیلجیم کے ولندیزی علاقوں میں 50 نئی مساجد کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.