تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:30

سرینگر: بھارتی پولیس بس پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

جیو نیوز - سرینگر.......مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پمپور میں بھارتی پولیس کی بس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس فورس کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک قریبی عمارت کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔عمارت میں 50 سے 60 افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 سے 3 ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے جب کہ دوزخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.