تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:29

شامی اپوزیشن گروپوں کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی

جیو نیوز - دوحہ......شامی اپوزیشن گروپوں نے روسی بمباری روکنے کی شرط پر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شامی اپوزیشن کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کا دورانیہ دو سے تین ہفتے کے لئے ہوگا جو قابل تجدید ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں نے روسی بمباری کو روکنے کے ساتھ جنگی قیدیوں کی رہائی، محصور علاقوں کو کھولنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی شرائط بھی عائد کی ہیں۔ اپوزیشن کی جنگ بندی کا اطلاق ماسوائے داعش کے شامی بحران کے تمام فریقوں کے ساتھ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.