تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:57

امریکا کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے48ملین ڈالر امدادکا اعلان

جیو نیوز - نیویارک .........امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے47اعشاریہ سات ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسیوں کو دی جائے گی۔

فلسطینی اطلاعات کے مطابق اونروا کی جانب سے اپنی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی امداد میں سے37اعشاریہ ملین ڈالر شام میں خانہ جنگی کے بعد امداد کی اپیلوں کے نتیجے میں عطیات کی شکل میں جمع کی گئی ہے جب کہ بقیہ رقم امریکی حکومت کی جانب سے ادا کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی مالی امداد کا بیشتر حصہ شام کے اندر اور وہاں سے نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اس وقت بھی چار لاکھ پچاس ہزار فلسطینی بدترین حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے 60 فی صد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ان میں سے 95 فی صد پناہ گزین عالمی امدادی اداروں اور انروا کی جانب سے فراہم کردہ امداد پر انحصار کرتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے آنے والی امداد میں سے 10.2 ملین ڈالر لبنان اور اردن میں پناہ حاصل کرنے والے فلسطینیوں کی ہنگامی ضروریات پرصرف کی جائے گی کیونکہ شام سے نقل مکانی کرنے والے بیشتر فلسطینی اردن یا لبنان پہنچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.