16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:32
شام :دوکار بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 87ہوگئی
جیو نیوز - دمشق.........شام کے شہر حمص میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افرادزخمی ہو گئے ۔
دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں کو بھی اسپتال پہنچا دیاگیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداددی جارہی ہے تاہم متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
حمص کے علاقے الزہرا میں اس وقت یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکے ہوئے جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہے اورنہ ہی ابھی تک کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
دریں اثنا برطانیہ میں موجود شامی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، بم دھماکوں میں شہر کے اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں صدر بشار الااسد کے فرقے علوی سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں،اس علاقے کو ماضی میں بھی شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ نشانہ بناتا رہا ہے۔
ایک الگ بیان میںسریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حلب شہر کے مشرقی علاقے میں ملکی فوج نے کامیاب پیشقدمی کی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں انتہا پسند گروہ داعش کے پچاس جہادی ہلاک ہو گئے، آبزرویٹری کے مطابق جنگجوؤں کے خلاف اس کارروائی میں صدر اسد کی حامی فورسز کو روسی جیٹ طیاروں کی بمباری کا تعاون بھی حاصل رہا۔