17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:35
مقبوضہ کشمیر: عمارت خالی نہ کرائی جاسکی،حملہ آور سمیت 7 ہلاک
جیو نیوز - سری نگر…مقبوضہ کشمیر کے علاقےپامپور میں سیکیورٹی فورسز کےمسلح افراد کے خلاف آپریشن کو 40 گھنٹے سے زائد گزر گئے ،اب تک سرکاری عمارت کو حملہ آوروں سے خالی نہ کرایا جا سکا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مسلح افراد کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ،3 حملہ آور اب بھی سرکاری عمارت کے اندر موجود ہیں۔
دو روز قبل 4سے 6دہشت گرد ایک سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔گزشتہ روز فورسز نے عمارت کے کئی حصوں کو کلیئر کرا لیا تھا۔ عمارت میں موجود شہری ،اسٹاف اور طلبہ کو عمارت سے باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔
آپریشن میں اب تک 3فوجی اہلکار ،ایک شہری ،ایک حملہ آور سمیت7افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔