17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:41
شام میں قیام امن کے لیے امریکا اور روس کے مابین اتفاق
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا اور روس کے مابین شام میں فائر بندی کی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ اگلے چند دنوں میں اس فائر بندی سمجھوتے پر عمل درآمد شروع ہو سکتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اب صرف صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے حتمی تفصیلات طے کرنا باقی رہ گیا ہے تاہم امن کے قیام کی ان کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا، جب ابھی گزشتہ روز ہی حمص اور دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں میں 140 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔ اسلامک اسٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔