17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:25
سعودی عرب :مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش
جیو نیوز - ریاض ......... سعودی عرب میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی ہے اور اس کے شمالی و مغربی علاقوں میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جن شہروں میں بارش ہوئی ان میں جدہ، مکہ، مدینہ ، رابغ ، تبوک ، حائل شامل ہیں۔ بارش کا سلسلہ شدید اور درمیانے درجے کا ہے جبکہ آندھی کے باعث تاحد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی ہے۔
تیز بارش اور آندھی کے باعث محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔