تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:14

روس میں شہاب ثاقب کی بارش، زخمیوں کی امداد کیلئے امدادی ٹیم روانہ

جیو نیوز - ماسکو…روس میں شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی بارش سے ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی،امدادی کاررائیوں کے لیے بیس ہزار افراد پر مشتمل ٹیم روانہ ہو گئی۔حکام کے مطابق خلا میں شہاب ثاقب کا یہ کئی ٹن وزنی ٹکڑا چلیا برنسک شہر کے اوپر پھٹا جس کے بعد دھماکے سے شہر میں ہل چل سے مچ گئی۔ ایک آگ کا گولا 1500 کلو میٹر کی رفتار سے آیا اور اپنے پیچھے سفید روشنی چھوڑ گیا۔الارم بج اٹھے،عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹے۔قدرت کے اس انوکھے مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں،فلمی انداز کے اس منظر کو کئی میل دور سے بھی دیکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.