تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:54

عراق میں خود کش حملہ، سینئر انٹیلی جنس افسر سمیت 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد …عراق میں خودکش حملے میں سینئر انٹیلی جنس افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب عراق کی انٹیلی جنس اکیڈمی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عونی علی کو ان کے گھر کے قریب خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔ حملے میں ان کے 2 گارڈز بھی ہلاک ہو گئے۔کسی تنظیم نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.