22 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:12
پیرو: ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
جیو نیوز - لیما …پیرو میں پولیس نے ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کو لوٹنے والے ڈاکوں کے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پیرو کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جرائم میں ملوث نوجوانوں کا ایک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ جو دارالحکومت لیما کی گنجان سڑکوں پر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں لوٹ مار کیا کرتا تھا۔ پولیس نے ایک ویڈیوجاری کی ہے جس میں اس گروہ کے ارکان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد میں سے ایک کے قبضے سے دیسی ساختہ بندوق بھی برآمد کرلی ہے۔