تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:13

امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے،روس

جیو نیوز - نیویارک… روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 59بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 59 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روس نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد کی تجویز پیش کی تھی لیکن امریکہ دیگر مغربی ملکوں نے مطالبہ کیا کہ قراردداد میں بشرالاسد حکومت پر تنقید کو بھی شامل کیا جائے جبکہ روس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.