تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2013
وقت اشاعت: 0:37

برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا

جیو نیوز - برسلز....افغانستان میں 2014 کے بعد نیٹو کی فوج کتنی تعداد میں رہے گی، اس بارے میں برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔بیلجیم میں ہونے والے اجلاس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا کہ 2014ءکے بعد نیٹو کی کتنی فوج افغانستان میں رہے گی۔ نیٹو ممالک رفتہ رفتہ افغانستان سے اپنی فوج نکال رہے ہیں اور افغان فوج کو قیام امن کی ذمہ داریاں سپرد کر رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں سے نہیں کہا کہ 2014ءکے بعد وہ 8 سے 12 ہزار فوج افغانستان میں رکھنا چاہتا ہے بلکہ اجلاس میں مختلف شعبوں میں نیٹو کی فوج رکھنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.